افسوسناک واقعہ، مزدور کھدائی کے دوران مین ہول میں دب گیا

افسوسناک واقعہ، مزدور کھدائی کے دوران مین ہول میں دب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید فخرامام) تھانہ شفیق آباد کے علاقے طلعت پارک میں 30 سالہ مزدور کھدائی کے دوران ملبے تلے دب گیا، کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش کو نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد میں افسوسناک واقعہ رونماں ہوا جہاں  30 سالہ مزدور کھدائی کے دوران ملبے تلے دب گیا،واقعہ کے پر فوری بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ، ریسکیو  نے فوراً آپریشن شروع کرتے ہوئے ملبے تلے سے 30 سالہ مزدور عبدالرحمن کی لاش نکالی،حادثہ نئے تعمیر کیے جانے والے گھر کے سیوریج مین ہول کی کھدائی کے دوران پیش آیا، جہاں تیس سالہ مزدور عبدالرحمن مین ہول کی کھدائی کے دوران ملبے تلے دب گیا۔
ڈی ایس پی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور پولیس کی جانب سے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ 9 گھنٹے سے زائد کے آپریشن کے بعد لاش کو نکالا گیا۔قبل ازیں  شفیق آباد میں ہی  زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر نے سے 4 مزدورجاں بحق ہوگئے،واقعہ کے فوری بعد ریسکیو1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے سے لاشوں کو نکالا،افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت خضر حیات،عبدالرشید، ابوہریرہ کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہناتھا کہ پلازہ 4 سے ساڑھے چار کنال اراضی پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کا کام کئی عرصے سے جاری تھا، تفتیش کے بعد ہی جگہ کے مالک کا تعین کیا جاسکے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا،اداس اور مایوس دیہاڑی دار  مزدور جو رزق کی چوکھٹ پر دستک تو دیتے ہیں لیکن کورونا وائرس جیسی مہلک وبا نے ان کے چولہے بھی ٹھنڈے کردیئے، تاہم خالق کائنات سے رزق کی امید کے ساتھ صبح سویرے ہی شہر کے چوک چوراہوں میں یہ دیہاڑی دار موجود تو ہوتے ہیں لیکن کام نہیں ملتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer