ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل

سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے، کہتی ہیں کہ میرے ہم وطنو آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ایک اور وزیراعظم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لاقانونیت، توہین اور نا انصافی اُس کا مقدر بنے گی۔

مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔