ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بجلی کی بچت کا میگا پراجیکٹ منظور

پنجاب میں بجلی کی بچت کا میگا پراجیکٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب میں بجلی کی بچت کا میگا پراجیکٹ منظور،  جنرل ہسپتال اوریوای ٹی لاہور سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا، تین ارب روپے کی لاگت سے5 سال میں صوبائی اداروں میں 10 لاکھ لائٹس اور2 لاکھ25 ہزار پنکھے2023 تک تبدیل کیے جائیں گے۔

 پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس چئیرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پی اینڈ ڈی بورڈ کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں حکومت نے توانائی بچت میں ابتدائی طور 3 ارب  57 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت 90 ہزار سرکاری دفاترمیں ورلڈبینک کی معاونت سے بجلی کے آلات تبدیل ہوں گے، سکولوں، کالجوں، یونین کونسلوں کارپوریشنوں سمیت، تمام سرکاری محکموں کی10 لاکھ لائٹس اور2  لاکھ25  ہزار پنکھے 2023 تک تبدیل کیے جائیں گے۔

پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عالمی بینک تین ارب تہتر کروڑ روپے دے گا جبکہ جنرل ہسپتال اور یو ای ٹی لاہور سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا، نشتر ہسپتال ملتان اور فیصل آبادزرعی یونیورسٹی میں بھی بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا۔     

Shazia Bashir

Content Writer