"17 فیصد جی ایس ٹی واپس لے لیا، آٹا مہنگا نہیں ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فلور ملز پر لگایا جانے والا 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے, آٹے اور میدہ کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

ڈی جی پی آر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عاصم شیخ اور پنجاب کے چیئرمین حبیب لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے فلور ملز مالکان کے پیدا شدہ ابہام کو ختم کرا دیا ہے، لہذا آٹا، میدہ اور چوکر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے حکومت پنجاب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا، قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود بھی کسی دکاندار یا تندور والے نے از خود قیمتوں میں اضافہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عاصم شیخ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس سے متعلق تمام تحفظات دور کر دیئے، آٹے کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer