عام شہری کیسے ووٹ کاسٹ کرسکتاہے؟ ڈی آر او نے ہدایات جاری کر دیں

عام شہری کیسے ووٹ کاسٹ کرسکتاہے؟ ڈی آر او نے ہدایات جاری کر دیں
کیپشن: City42 - Election Vote
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) عام انتخابات کا دنگل سجنے میں صرف  سات روز باقی رہ گئے، لاہور سمیت ملک بھر میں گہما گہمی عروج پر ہے، ہرسیاسی پارٹی الیکشن میں کامیابی کے لیے سر دھڑ کا زور لگانے میں مصروف ہے۔

سٹی 42 کے مطابق ڈی آر او کی جانب سے پولنگ آفیسرز کیلئے ذمہ داریوں کی فہرستیں ارسال کردی گئی ہیں، ووٹ ڈالنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ عام شہری اپنا حق رائے دہی کس طرح استعمال کرسکتا ہے۔ ڈی آر او نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

ڈی آر او کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر مستقل سیاہی کا نشان دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولنگ آفیسرز عام شہری کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ چیک کریں گے۔ بلند آواز سے ووٹرکا نام پکارنے کی ذمہ داری بھی افسران کو دی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ شناختی کارڈ کے کوائف کو ووٹر لسٹ سے ٹیلی کرنے کی ہدایت بھی شامل کی گئی ہیں۔ دونوں لسٹوں سے سکیل کی مدد سے ووٹر کا نام کاٹنے کی ہدایت بھی فہرست میں شامل کی گئی ہے جبکہ دونوں لسٹوں پر ووٹر کا انگوٹھا لگوانے کی ہدایت بھی شامل ہے۔