ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ نمونیہ کے خطرنا ک وار، 18روز میں 40 افراد چل بسے

لاہور؛ نمونیہ کے خطرنا ک وار، 18روز میں 40 افراد چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید :  شدید سردی کی وجہ سے نمونیہ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ 
شہر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران نمونیہ کے باعث مزید  2 افراد جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے اندر  22 افراد نمونیہ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ نمونیہ کے کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے، شہر میں 24گھنٹوں میں مزید  202 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ شہر میں رواں سال 18روز میں 40 افراد نمونیہ کے باعث چل بسے، جبکہ صوبہ بھرمیں 10 دن کے دوران 144 افراد جان کی بازی ہار گئے۔