ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الیکشن 2024، حتمی سکیورٹی پلان تشکیل   

 الیکشن 2024، حتمی سکیورٹی پلان تشکیل   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پولیس کی جانب سےالیکشن 2024کی سکیورٹی کو حتمی شکل دیدی گئی۔

 پنجاب پولیس کی جانب سے مراسلہ جا ری کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کو ایک لاکھ 30ہزار کی یونیفارم نفری الیکشن ڈیوٹی کیلئے درکار ہیں،ضلعی پولیس اور ریزور فورس کے باوجود 23ہزار کی نفری کی کمی کا سامنا  ہے،23ہزارکی اضافی نفری پولیس ٹریننگ سکولز و کالجز ،ٹریفک،ایس پی یو سےلی جائیگی۔

 مراسلے کے مطابق اتھارٹی کی منظوری سےمتعلقہ یونٹس سے23ہزار نفری کی تقسیم کردی گئی ،9ہزارپی ایچ پی،6 ہزار پنجاب کانسٹیبلری،4ہزار ٹریفک پولیس کے اہلکار ہونگے،3ہزار ایس پی یو،ایک ہزار ٹریننگ کالجزوسکول سے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے،متعلقہ یونٹس کی نفری کوالیکشن ڈیوٹی کیلئےقریبی ضلع کےاختیار میں رکھا جائیگا،پانچوں یونٹس کےسربراہان جمعہ تک تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں گے،آئی جی پنجاب کے حکم پراے آئی جی آپریشنز نے متعلقہ اضلاع کو مراسلہ بھجوادیا ۔