ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا ،گورنر پنجاب  

Governor punjab,statement,care take Cm,City42
کیپشن: Governor Punjab,Balighur rehman,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر   پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ  چودھری پرویز الہیٰ نے مجھ سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، وہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلیں گے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو  میں  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا ، اس حوالے سے  پرویز الہیٰ اور ملک احمد خان سے بات کی  دونوں نے ایک دوسرے کے نام پر اتفاق نہیں کیا ، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا ،نوازشریف 1 ماہ میں پاکستان آرہے  ہیں  ،نواز شریف کا استقبال کرنے خود ائرپورٹ جاؤں گا ، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے سب کو ایک ہو کر چلنا ہو گا۔