ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر حسین کا نمبر لیک ، سکرین شاٹ نے تہلکہ مچا دیا

Yasir Hussain
کیپشن: Yasir Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوریرز میں مختلف میسجز بھیجنے والوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ، فیروز خان نے جن شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجوایا ان میں یاسر حسین بھی شامل ہیں۔

 فیروز خان نے ہتک عزت کا نوٹس یاسرحسین کو بھی بھیجوایا ۔ جس کے ردعمل میں میں یاسر حسین نے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے ۔ یاسر حسین کا ماننا ہے کہ فیروز خان نے ان کا نمبر لیک کروایا ہے جس کے بعد سے انہیں نامعلوم نمبرز سے میسجز موصول ہو رہے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-18/news-1674044073-5803.jpg

ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسرحسین نے لکھا ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا بھر ہمارے نمبرآوٹ کر دیئے ، کہ وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے ۔ یاسر نے سوال پوچھا کہ بتائیں میں کیا کروں؟؟

 یاسر نے اسی میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ۔ جس میں میسج بھیجنے والے نے لکھا تھا بھائی کیسے ہیں آپ ؟؟ بھائی فری ہو تو ایک بات کرنی ہے ۔ بھائی مجھ کو ڈرامے میں تو لے لیں ۔ میں آپکا ساری عمر محتاج رہوں گا ۔ اگر نہیں تو پلیز ایک لاکھ روپے بھیجے ورنہ میں آپکو معاف نہیں کروںگا ۔ نمبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ایزی پیسہ ۔

جس پر یاسر نے لکھا اس بھائی نے اپنا نمبر خود بھیجا مگر میں نے آوٹ نہیں کیا کیوں کہ میں اسکول گیا تھا  ۔ تھوڑا فرق دیکھنا چاہیے ۔ ساتھ ہی لکھا شرم آنی چاہیے بےوقوف آدمی !
 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-18/news-1674044072-6812.jpg

یاسر نے ایک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا ۔ جس میں لکھا تھا کہ بھائی میں آپ کو تنگ کرنے نہیں آیا ۔ مجھے پتہ ہے کہ فیروز خان نے آپکا نمبر لیک کیا مگر مجھے یہ نہیں پسند ۔۔ بھائی مجھے کوئی کام نہیں چاہیے میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے فلک شبیر سے ملوا دیں کیوںکہ میں ان کا بچپن سے مداح ہوں ۔یہ ہوسکتا ہے کہ آپ مجھے فلک سے ملوانے کا راستہ بن جائیں۔

اس اسکرین شیئر کے جواب میں یاسر نے لکھا ۔ شکریہ فیروز آپ نے فلک کے فین کو مجھ تک پہنچایا ۔ اللہ آپکو اسکا اجر دے کہ میں آپ کو آپ کے فینز سے ملواوں ؟؟

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-18/news-1674044075-3118.jpg

ایک اور میسج شیئر کیا،ہیلو آپ کا بہت بہت شکر گزار ہوں گی اگر بلاک نہ کریں تو  ۔مجھے بابر اعظم کا نمبر دے دیں ۔ اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے اور یاسر کے بیٹے کا نام لکھتے ہوئے لکھا کہ آپ کو اس جیسے تین بچے دے اور اقرا جیسی تین بیویاں ۔
 جس پر یاسر نے جواب لکھا کہ بھائی فیروز خان سے ہی لے بابر اعظم کا نمبر بھی، وہ سب لیک کر رہا ہے ۔۔ اور ایسی دعائیں نہ دیں کہ میری بیوی مجھے مارے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-18/news-1674044070-8178.jpg

یاد رہے کہ فیروز خان نے یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی میں بھی شرکت کی تھی۔