(ویب ڈیسک)ایران سے پاکستانی حدود میں دہشتگردوں کے حملہ میں سیکیورٹی فورسز کے4 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور، بلوچستان کے پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی ، ایرانی علاقے سے کی گئی فائرنگ میں چار سکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کی گئی، ایرانی فریق سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں اور ایران سے دہشت گردوں کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔