ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ لندن روانہ ہوگئے

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن  کے رہنما رانا ثنا اللہ   آج بروز بدھ 18 جنوری کو لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،   وزیر داخلہ 4  روز لندن میں قیام کریں گے۔ وفاقی وزیر نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔اس دوران وہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  ے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور اہم امور پر تفصیلات سے آگاہ کریںگے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر بھی ہیں، اس حیثیت سے وہ پارٹی قائد کو پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دیں گے۔