ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد کونسی ہے؟

شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد کونسی ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پچھلے 4 سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

شاہ رخ خان کے ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان کا شمار چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری اور مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت آمدنی کے کئی بے شمار طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔فوربز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار کی اوسط سالانہ آمدنی 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ شاہ رخ خان کا شاندار طرزِ زندگی کسی سے ڈھکا چُھپا نہیں ہے، وہ ناقابل یقین حد تک مہنگی اشیا کے مالک ہیں جن میں مہنگی گاڑیوں سے لے کر پرتعیش گھر شامل ہیں۔ 

اداکار کی سب سے مہنگی جائیداد ممبئی کے علاقے باندرہ میں سمندر کے قریب واقع ان کا پُرتعیش گھر ’منت ہاؤس‘ ہے، جس کی قیمت تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے گھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میرا تعلق دہلی سے ہے، میرے والدین کا انتقال ہوگیا تھا اور میرے پاس کبھی اپنا گھر نہیں تھا تو میری بہت خواہش تھی کہ میرے پاس اپنا بڑا سا گھر ہو‘۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم دہلی والے ہیں اس لیے ہمارے ہاں کوٹھی کا رجحان عام ہے، ممبئی میں فلیٹس کا تصّور عام ہے لیکن دہلی میں اگر کوئی آدمی بہت زیادہ امیر نہیں ہے پھر بھی اس کے پاس اپنی چھوٹی سی کوٹھی ہوگی‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’جب میں ممبئی آیا تو پہلے سے شادی شدہ تھا اور اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتا تھا تو میری ساس کہا کرتی تھیں کہ تمہارا گھر بہت چھوٹا ہے‘۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’پھر میری نظر ممبئی میں منت ہاؤس پر پڑی اور مجھے لگا یہ دہلی والی کوٹھی ہے پھر میں نے وہ گھر خرید لیا اور اب تک سب سے مہنگی چیز ہے جوکہ میں نے خریدی‘۔ واضح رہے کہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ’دنیا کے امیر ترین اداکاروں‘ کی حالیہ فہرست کے مطابق، شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer