مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نےبارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق 18اور 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین،  ہرنائی،  قلعہ سیف اللہ،  قلعہ عبداللہ ، مسلم باغ ،  قلات،  خضدار،  تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے  جبکہ چند مقا مات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔  محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب لاہور میں سردی کی شدت برقرار ہے تاہم دھند میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف آلودگی کی مجموعی شرح 256 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سید مراتب علی روڈ کے اطراف شرح آلودگی 373 اور شاہدرہ میں شرح 339 ریکارڈ کی گئی ہے۔