ویب ڈیسک: سکول بند کرنے سے متعلق جھوٹی خبروں اور افواہوں پر این سی او سی کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ میں خبردار کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
A fake news regarding closure of primary schools is circulating via fake twitter account. Action against this account has been initiated through FIA cyber crime wing. pic.twitter.com/qp7tL2PZe8
— NCOC (@OfficialNcoc) January 18, 2022
واضح رہے کہ فیک اکاؤنٹ سے خبر پھیلائی گئی تھی کہ تاحکم ثانی تمام پرائمری سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید یہ کہا گیا تھا کہ اس بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔