ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بڑھتے کیسز ، تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

School Sealed in Islamabad
کیپشن: School Sealed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کے بڑھتے ہوئے  کیسز کے باعث دارلحکومت اسلام آباد کے مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں پر  کورونا کے وار جاری ہیں، دارلحکومت اسلام آباد کے مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کر دئیے،  تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک 17 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، ایف سکس 1 میں دو کیسز رپورٹ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، ایف سیون 2 میں چار کیسز رپورٹ اسلام آباد کالج فار گرلز ، ایف سکس 2 میں دو کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ، جی سکس 2 میں دو کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ، آئی ایٹ 4 میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون 4 میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، ماڈل ٹاؤن میں کورونا کے دو کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، راول ٹاؤن میں کورونا کے تین کیسز سامنے آئے، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، آئی ٹین 4 میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے۔

این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ دی گئی، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer