(علی ساہی)پنجاب پولیس کےافسران واہلکاروں کے نشانے بہتربنانے کااہم فیصلہ،افسروجوانوں کےایس ایم جی، جی تھری اورپسٹل سےفائرنگ پریکٹس کرا کرنشانے چیک کئے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کےافسران واہلکاروں کے نشانے بہتربنانے کے لئے کانسٹیبل سےہیڈ کانسٹیبل کوایس ایم جی اورجی تھری کے15راؤنڈ فائر کرائے جائینگے۔افسران سے پسٹل،ایس ایم جی،جی تھری رائفلز سے25 راؤنڈ فائرکرائے جائینگے۔
مراسلے کے مطابق ملازمین کواسلحہ استعمال کرنے،لوڈنگ ان لوڈنگ اوراسلحہ صاف کرنے کیلئے تربیت دی جائے،فائرنگ پریکٹس کیلئےضلعی سربراہان متعلقہ ایلیٹ گروپ سےملکرشیڈول ترتیب دیں،تمام اضلاع کونفری کے مطابق گولیاں فراہم کردی گئیں۔