دنیا کی پہلی ڈیجیٹل شادی، مرنے والے بھی تقریب میں شامل 

indian couple avatar on metaverse
کیپشن: indian couple avatar on metaverse
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  دنیا کی پہلی ڈیجیٹل شادی میٹا ورس پر ہونے جارہی ہیں ،دلہن کافوت شدہ والد بھی شریک ہوگا،بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے رہائشی جوڑے نے میٹاورس  پر اپنے  ولیمے کی تقریب  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

'انڈیا ٹوڈے' کے مطابق دنیش ایس پی اور ان کی منگیتر چھ فروری 2022 کو ایک ورچوئل ایونٹ میں استقبالیہ دیں گے۔ اس ورچوئل ایونٹ کے لئے ہیری پوٹر کے جادوئی ہوگوارٹس قلعے کی تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ دنیش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی پہلی 'میٹاورس' شادی کرنے والے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مہمانوں کو لاگ ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی جس کے بعد وہ اس ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے۔

اس تقریب میں جوڑے کے دوست اور عزیز و اقارب ایک میٹاورس ایونٹ میں ایک دوسرے سے مل سکیں گے۔ دلہن کے  مرحوم والد بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے جو گزشتہ برس اپریل میں  کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم والد کا بھی تھری ڈی ورچوئل ایواٹار (ڈیجیٹل کردار) بنایا گیا ہے جو اس تقریب میں دیگر مہمانوں کی طرح ورچوئل شرکت کر سکیں گے۔

میٹاورس دراصل ورچوئل ماحول ہے، جس کا تجربہ مختلف ڈیوائسز کو استعمال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو صارفین کو ڈیجیٹل چیزوں کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے ساتھ انہیں محسوس بھی کرواتا ہے۔

ایک گھنٹے کی اس میٹاورس تقریب میں مہمان جوڑے کو تحفے اور تحائف بھی دے سکیں گے۔دنیش کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی پر میٹاورس کے ذریعے ہی تحفے قبول کریں گے جب کہ مہمان اپنے تحائف، گفٹ واؤچرز، گوگل پے اور کرپٹو کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔