جنیدریاض : آٹا،دالیں،چینی اور سبزی کے بعد چاول بھی مزید مہنگے ،برانڈڈ سپرکرنل چاول 148 روپے کلو سے 156 روپے، درجہ دوم چاول 130 روپے کلو سے بڑھ کر 138 روپے،ٹوٹا چاول 10 روپے اضافہ سے 100 روپے فی کلو ہوگئے۔
مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا۔آٹا،دالیں،چینی اور سبزی کے بعد چاول بھی مہنگے ہوگئے۔چاول کی بوری کا ریٹ ایک دم 400 روپے بڑھ گیا۔برانڈڈ سپرکرنل چاول 7400 سے بڑھ کر 7800 روپے ہوگیا۔ریٹ 148 روپے کلو سے 156 روپے فی کلو ہوگیا۔درجہ دوم سپرکرنل چاول 6500 سے 6900 روپے کہ بوری ہوگئی۔ریٹ 130 روپے کلو سے 138 روپے کلو ہوگیا۔
دوسری جانب ٹوٹا چاول 10 روپے اضافہ سے 90 روپے کلو ہوگیا۔عام آدمی کیلئے چاول خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔چاول مہنگے ہونے سے صارفین بھی پریشان ہوگئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مہنگائی کو کنٹرول کرے،مہنگائی نے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔