(فہد علی)داتا دربار کے علاقے سے تین ماہ کی بچی کو اغوا کر لیا گیا ۔ اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کردی ۔
پولیس مطابق شادی پورہ بند روڈ کی رہائشی خاتون اپنی تین ماہ کی بیٹی زرنش اور نو سالہ بیٹے اختشام کے ہمراہ داتا دربار سلام کرنے گئی ۔بچی کی والدہ بیٹی کو اپنے بیٹے کے حوالہ کے کے دربار کے اندر سلام کرنے گئی تھی۔اغوا کار عورت 9 سالہ بچے اختشام سے تین ماہ کی زرنش کو لیکر فرار ہو گئی۔
اغوا کار عورت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کار عورت نے چہرے پے نقاب پین رکھا ہے۔ فوٹیج میں واضح ہے کہ اغوا کار عورت بچے سے تین ماہ کی بچی کو لیکر فرار ہو جاتی ہے ۔
پولیس نے مغویہ بچی کے ماموں چوہدری مستقیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اغوا کار خاتون کی تلاش جاری ہے ۔