سیف علی خان کی نئی ویب سیریز ریلیز ،ہدایت کار اور  پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج

سیف علی خان کی نئی ویب سیریز ریلیز ،ہدایت کار اور  پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارتی اداکار سیف علی خان کی ویب سیریزتانڈو‘ ریلیز کے ساتھ ہی تنازعے کا شکار ہوگئی ہے اور  اس کے ہدایت کار اور  پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  بھارتی میڈیاکے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف  ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے اور ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر فوری طور پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ کا بھی شروع ہوگیا ہے۔دھمکیوں اور احتجاج کے پیش نظر ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی   ویب سیریزتانڈو‘  میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر  اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer