ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی فور ٹی ٹو کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی

 سٹی فور ٹی ٹو کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: سٹی فور ٹی ٹو کی خبر پر ایکشن، ایل ڈی اے نے لعل شہباز قلندر سے ملحقہ سروس لین پر بیٹھ جانے والے حصے کی تعمیرو بحالی مکمل کرلی ۔
 ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر نے لعل شہباز قلندر انڈر پاس کی سروس لین پر بیٹھ جانے والے حصوں کو دوبارہ تعمیر کردیا ہے۔  بیٹھ جانے والے دو حصوں کو کنکریٹ فلنگ سے پیچ ورک مکمل کیا ہے جبکہ ڈائیورژن لگا کر متاثرہ حصے کو بند کردیا گیا ہے جسے کنکریٹ سیکشن کے خشک ہونے کے بعد کھول دیا جائے گا۔

سٹی فورٹی ٹو نے لعل شہباز قلندر پر بیٹھ جانے والے حصے کی نشاندہی کی تھی۔ ایک ماہ23دن گزر جانے کے باوجود الائیڈ ورکس فنشنگ کا کام بھی مکمل نہ ہوسکا تھا۔ سنٹر پوائنٹ سے ایم ایم عالم کی جانب جانیوالی سروس لین پر ناقص اسفالٹ ورک کیا گیا۔ سروس لین کے بیٹھ جانے سے گزرنے والی ٹریفک حادثات کا شکار ہورہی تھی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 27نومبر 2020ء کو منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاح کے بعد ایل ڈی اے نے منصوبے کے فنشنگ ورکس پر توجہ دینا چھوڑ دی، انڈر پاس کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے پھول بھی مرجھانا شروع ہوگئے۔