سگریٹ کی فروخت کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

سگریٹ کی فروخت کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، جعلی سگریٹس کی فروخت میں ملوث دکاندار کو ایک لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہوگی، ایف بی آر نے ملک بھر کے ریٹیلرز کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے ملک بھر کے ریٹیلرز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے عندیہ دیا ہے کہ سگریٹ ساز فیکٹریاں، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلر اور دکاندار سگریٹس کی غیر قانونی فروخت فوری طور پر بند کردیں۔

سگریٹ کے ہر پیکٹ پر حکومت کی مجوزہ تصویریں اور ہیلتھ وارننگ شائع کرنا لازمی ہے۔ فنانس ایکٹ 2019 کے تحت سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت 63 روپے مقرر ہے۔

ایف بی آر نے عندیہ دیا ہے کہ تریسٹھ روپے سے کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنیوالے دکاندار کو 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی سگریٹس کی فروخت میں ملوث افراد کو ایک لاکھ جرمانہ،5 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔