(درِ نایاب)ایم ڈی واسا نے افسران و ملازمین کے وقت پر دفتر نہ آنے کا نوٹس لے لیا، افسران و ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
واسا کے آٹھ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو افسران و ملازمین کی حاضری چیک کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسحاق، وسیم احمد ، احمر نواز ، علی اسلم کھوکھر ، محمد شہزاد ، معین شاہ ، راشد جمیل ، عرفان شاہ شامل ہیں۔ افسران واسا کے مختلف ڈائریکٹوریٹ کی حاضریاں چیک کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔
واسا کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بھی خصوصی طور پر حاضری چیک کرنے کیلئے چھاپے ماریں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا آصف فیاض نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔