" پی ٹی آئی کا رکن نہیں ہوں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہانوازشریف چلے گئے اب واپس نہیں آئیں گے، شہباز میری پارٹی کاآدمی ، ہوسکتا ہے کہ وہ واپس آجائے ، مریم نواز کے خلاف جلد نئے کیسز سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہباز شریف واپس آ سکتے ہیں وہ  میری پارٹی کا آدمی ہے جبکہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، مریم نواز کے خلاف جلد نئے کیسز سامنے آئیں گے، شیخ رشید نےآرمی ایکٹ کی حمایت پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا ،ان کا کہناتھا کہ ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے ، ایم ایل ون پر 14 سال پہلے دستخط کئے تھے ،سی پی کا مقصد ہی ٹریک کا انقلاب تھا۔

مارچ تک ٹینڈر لگا دیا جائے گا ،فروری اور مارچ سیاست میں مشکل مہینے ہیں،فروری اور مارچ میں آٹے اور گیس کے مسائل ہونگے ،مانتا ہوں آٹا ، بجلی ، گیس مہنگی اور مہنگائی بھی ہے ،اس وقت عمران خان کا کوئی متبادل نہیں،فریٹ ٹرینوں کو 20 تک لے کر جائیں گے ،گوجرانوالہ ،لاہور ،شیخوپورہ ٹرین تیار ہے ، 6 سال سے بند مغلپورہ ڈرائی پورٹ کا اتوار کے روز افتتاح کرینگے،یہ سال فرٹ کا سال ہے ،ریلوے میں 25 ہزار نوکریاں نکلنے والی ہیں ، وزیر رہا تو ایم ایل ون دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا فنکشن ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر بھی باہمی رضا مندی سے بنے گا  اور نیب آرڈیننس میں تعاون جاری ہے ، فروری مارچ اونچ نیچ کے مہینے ہیں ،کشمیر کے ایشو پر اب تک ہم نے کمزوری دکھائی،5 فروری کو لال حویلی کے باہر تاریخی جلسہ ہو گا،کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کیلئے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ، پاکستان کی سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی ۔

  شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ  پی ٹی آئی کا رکن نہیں عمران خان کا ساتھی ہوں ،سی پیک کا پی سی ون اکتوبر کو جمع کرا دیا گیا ، آئی ایم ایف اس وقت ہماری مجبوری ہے ،شریف خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نے نہیں آنا اب میرا دوست آئے گا ، نواز شریف نہیں آ رہا ، نہیں آ رہا ، نہیں آ رہا، بات ختم!

M .SAJID .KHAN

Content Writer