شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ

شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) شملہ پہاڑی چوک کی سنی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 4 کروڑ87  لاکھ کی لاگت سے شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کرلیا، دو ماہ میں منصوبہ مکمل ہوگا۔

شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے سے پانچ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوسکے گا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیپا سے ری سٹرکچرنگ کرا کر فنڈز مختص کر دیئے، کمشنر لاہور نے چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کو شملہ پہاڑی چوک کی ری ڈیزاننگ کا ٹاسک سونپ دیا۔

کلب چوک، ڈیوس روڈ، سندر داس روڈ، ڈیورنڈ روڈ سے آنے والی ٹریفک شملہ پہاڑی چوک سے نئے متبادل راستوں پر گامزن رہے گی، ری سٹرکچرنگ سے ڈیوس روڈ سے آنے والی ٹریفک شملہ پہاڑی چوک سے صرف ایجرٹن روڈ پر ہی مڑسکے گی۔

شملہ پہاڑی چوک کی ری سٹرکچرنگ کے باعث ڈیوس روڈ سے بذریعہ ایجرٹن روڈ کی طرف گووے کا سائن بورڈ لگا کر ایمپریس روڈ کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا جائے گا، ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ پر آنے والی ٹریفک شملہ پہاڑی چوک سے بعذریعہ سگنل ڈائریکٹ رسائی ہوگی، شملہ پہاڑی چوک سے ایمپریس روڈ اور ایبٹ روڈ کی طرف سے ٹریفک ٹو وے چلانے کے لیے سڑک کے درمیان پختہ ڈیوائڈرز لگائے جائیں گے۔

سیف سٹی کیمروں کے کیبن، ٹریفک سگنل، سائن بورڈ، درخت اور الیکٹرک پول پوائنٹ تبدیل ہوں گے، ایک لاکھ 63 ہزارسکیرفٹ ایریا کی ری سٹرکچرنگ ہوسکے گی، پانچوں سڑکوں پر چھ انچ کا پیچ لگا کر آٹھ انچ کے نئے پیچ کی ایسفالٹ لیئر ڈالی جائے گی، لین اور لائن مارکنگ، فٹ پاتھ کی تزئین وآرائش کی جائے گی۔

چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری کہتے ہیں کہ شملہ پہاڑی چوک کی ری سٹرکچرنگ کا کام دو ماہ میں کام مکمل کرالیا جائے گا، کیونکہ روزانہ اوسطاً چار لاکھ تیس ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer