(سعید احمد)صبح سویرے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم، فلائیٹ شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 21پروازیں متاثر رہیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ شیڈول کے مطابق لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی9 پروازیں منسوخ جبکہ 13تاخیر کا شکار رہیں، مسقط جانے والی پی کے 229، ابوظہبی جانیوالی پرواز پی کے 263، مسقط سے آنیوالی پرواز پی کے 230، ریاض سے آنیوالی پرواز پی کے 726، کراچی جانیوالی پرواز پی اے 401، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307، اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 650، اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کے 385 کو منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب دیگر پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں سے کویت جانیوالی پرواز جے 592 آٹھ گھنٹے چالیس منٹ، کراچی جانیوالی پرواز پی کے 313چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ریلوے انکوائری کے مطابق خیبر میل 1 گھنٹہ 20 منٹ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 10منٹ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔
پاک بزنس 5 گھنٹے 10 منٹ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 45منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔