مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بے بس، مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، متفرق درخواست میں عدالت سے حکومت کو مہنگائی کنٹرول کیلئے موثر اقدامات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وفاقی اورپنجاب حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں، گرانفروشوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانوں کیلئے کوئی موثر قانون موجود نہیں، موجودہ قانون میں گرانفروشوں کیخلاف سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا تعین نہیں، حکومت، ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر ادارے گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائی نہیں کر رہے، حکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کا اقدام آئین کے آرٹیکل9، 14، 18، 37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے، مہنگائی کیخلاف پہلے بھی ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے، معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے موثراقدامات کرنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer