( عابد چودھری ) رنگ محل بازار میں نو سرباز خواتین جیولر کی دکان سے 6 تولے طلائی کڑے لے اُڑیں، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
رنگ محل بازار میں واردات فیصل نامی شہری کی دکان پر 17 جنوری کو دوپہر میں ہوئی، فوٹیج میں 2 نو سرباز خواتین کو گاہک کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے، نو سرباز خواتین سونے کے مختلف سیٹ دیکھتی اور دکاندار سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں جبکہ موقع ملنے پر خواتین 6 تولے کے طلائی زیورات چراتی اور چلتی بنتی ہیں۔
سی سی ٹی وی میں واردات کے تمام مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب متاثرہ دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ لوہاری میں جمع کرا دی ہے۔