ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلبا پر بجلی گرا دی

لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلبا پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) میٹرک کے طلبا کیلئے بری خبر، لاہور بورڈ نے امتحانات سے ڈیڑھ ماہ قبل سکیم آف سٹیڈیز تبدیل کردی۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ امتحانات سے ڈیڑھ ماہ قبل سکیم آف سٹیڈیز تبدیل کردی گئی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرانی سکیم کے تحت پیپرز لیے جائیں۔ سکیم آف سٹیڈیز تبدیل کرنا ہی تھی تو تعلیمی سال کے آغاز پر کرنی چاہیے تھی۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہےکہ سوالیہ پیپرز تیار کرنا پیپر بنانے والے کی ذمہ داری ہوتی ہے، جو کہ اپنی مرضی سے کہیں سے بھی سوال دے سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer