(زین مدنی) دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے تمام فنکاروں فواد خان، ماہرہ خان، عمائمہ ملک، حمزہ عباسی سمیت پروڈیوسر عمارہ حکمت، ہدایتکار بلال لاشاری اور سیکرٹری سنسر بورڈ سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ہوگئے۔
انٹلیکچویل پراپرٹی قوانین کے مطابق مولا جٹ کا نام اکٹھا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے مولا جٹ کا نام استعمال کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ مولا جٹ کے اصل خالق سرور بھٹی اور متقی سرور کا کہنا ہے کہ تاحال ہائیکورٹ میں بھی کیس زیر التوا ہے۔ انہوں نے فلم کا نام کیسے استعمال کیا۔ توہین عدالت کے نوٹسز سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز مشکلات کا شکار ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کس نام سے کیسے ریلیز ہوتی ہے۔