درنایاب: چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے خالد شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ٹاؤن پلاننگ کے افسران کی جانب سے ان کو پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔
چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے خالد شیخ مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔ شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران کی جانب سے خالد شیخ کو پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے ۔خالد شیخ شعبہ ٹاؤن پلاننگ میں فارن کوالیفائیڈ اور اچھی شہرت کے حامل افسر تھے۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی اور سلمان محفوظ کی جانب سے انہیں پھول پیش کئے گئے۔ اس موقع پرندیم اختر زیدی ، فہد یونس ، افراز اختر ، احمد سعید سلطان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔