ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان عوامی تحریک نےایکشن کمیٹی کا اجلاس2 روزمیں طلب کرلیا

پاکستان عوامی تحریک نےایکشن کمیٹی کا اجلاس2 روزمیں طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس، مال روڈ پر ہونے والے جلسے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکشن کمیٹی کا اجلاس2 روزمیں بلوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہر القادری نے کی۔ اجلاس میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے ایکشن کمیٹی کا اجلاس 2 روز میں بلوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں طے کیا گیا کہ حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مختلف تجاویز بھی طلب کی جائیں گی۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کی گاڑی کو پہلا گیئر لگایا ہے، ضرورت پڑی تو آخری گیئر لگائیں گے۔  ملک بھر کی سیاسی قیادت کو ایک سٹیج پر جمع کرنے کا 100فیصد ہدف حاصل ہوا ہے۔

انکا مزید کہناتھا کہ تمام جماعتوں کے کارکن جھنڈے سے جھنڈا، کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے، کرسیوں کی گنتی ہمارا نہیں مخالفین کا مسئلہ ہے، جتنی طاقت درکار ہو گی جمع کرینگے۔