نبیل ملک: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی اسپیشل ٹیم کی کارروائی، نیپالی مسافر کے پیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کے ہیرؤین بھرے کیپسول بھی برآمد کر لیے گئے ھیں، ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام کی اسپیشل ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سری لنکن ایئرلائنز کی پرواز 185 پر لاہور سے کولمبو جانے والے مسافر کوگرفتار کر لیا۔ ملزم اور دو لاکھ روپے کے عوض اپنے پیٹ میں150 ہیرؤین بھرے کیپسول بھر کے اسمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام تمنگ بہادر ھے جو نیپال کا شہری ہے۔ واقعے کے بعد اے این ایف حکام نے گرفتار نیپالی مسافر کو لاہور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا ۔ سمگلر کا موبائل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے تاکہ اس سے رابطے میں رہنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کر کے گروہ کے دیگر افراد کو بھی فوری گرفتار کیا جا سکے۔