ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیوٹ سکولوں سے سال 2016،17 کے دوران فیسوں میں اضافے کا ریکارڈ طلب

پرائیوٹ سکولوں سے سال 2016،17 کے دوران فیسوں میں اضافے کا ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے پرائیوٹ سکولوں سے سال 2016 اور 17 کے دوران فیسوں میں اضافے کا ریکارڈ مانگ لیا، سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے آٹھ فیصد سے زائد فیس بڑھانے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اچھرہ میں ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے ممبر قاضی نعیم انجم، مرزا غلام حسین ، سید فرقان شاہ اور دیگر موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیرگورائیہ کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سکولوں سے 2016 اور 17 کے دوران فیسوں میں اضافے کا ریکارڈ مانگ لیا گیاہے۔

 ڈپٹی ڈی ای او سکولوں میں جاکر ریکارڈ حاصل کریں گے۔ آٹھ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ غیررجسٹرسکولوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ زاہد بشیر گورائیہ نے بتایا کہ ابھی تک سو سے زائد غیررجسٹر سکولوں کو نوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔