ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: اے سی رائیونڈ

تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: اے سی رائیونڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر ارشد): اے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ملک راشد نعمت کا کہنا تھا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ دکانوں کی حدود سے باہر موجود تمام سامان قبضے میں لینے سمیت بینرز اور فلیکسز ہٹا دی گئی ہیں۔ قبضے میں لیا گیا سامان ناقابل واپسی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔