ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کر دی گئی

جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): چیف جسٹس ہاکستان میاں ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کا انعقاد، جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کی سفارش، جوڈیشل کمیشن کی سفارش ججز پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردی گئی۔

 

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ میں جسٹس امیرہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ سےخالی ہونے والی نشست پُرکرنے کےحوالے سےغور ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور اٹارنی جنرل سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد سینئر ترین جج جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس ہائیکورٹ بنانے جبکہ موجودہ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

 جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی گئیں، جو چودہ روز میں اس سمری کو وزیراعظم کے ذریعے صدرپاکستان کو بھجوانے کی پابند ہے، صدرپاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔