ایپکا ملازمین، حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب

ایپکا ملازمین، حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان علیم:ایپکا اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ سول سیکرٹریٹ کے باہر کل سے جاری ایپکا ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مطالبات کی منظوری کے لیے صدر ایپکا پنجاب حاجی ارشاد کے احکامات پر کل لوکل گورنمنٹ کمپلس سے ایپکا کی احتجاجی ریلی شروع کی گئی جو کہ سول سیکرٹریٹ پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی۔

دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا۔ دھرنے میں شریک ایپکا ملازمین نے حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایپکا کا مطالبات میں کنٹرکٹ ملازمین کی مستقلی، ہائوس ریکوزیشن یوٹیلیٹی الائونس اور گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کرنے سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عرفان کاٹھیہ نے ایپکا کے پانچ رکنی وفد سے مزاکرات کیے اور مطالبات کی منظوری کے لیے جلد سمری وزیر اعلی کو ارسال کرنے کی یقین دھانی کروائی جس پر صدر ایپکا پنجاب حاجی ارشاد نے دھرنا ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

حاجی ارشاد کے احکامات پر ایپکا ملازمین نے پر امن طور پر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔ آئے روز ایپکا ملازمین کے احتجاج کے باعث جہاں محکمانہ کام متاثر ہورہے ہیں وہیں راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔