سعید احمد سعید: مشہور صوفی شاعر واصف علی واصف کو اس دنیا سے کوچ کیے25برس بیت گئے، عمر تو سب گزارتے ہیں لیکن واصف کی گزاری عمر اب ایک زمانہ گزار رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق15 جنوری 1929 کوخوشاب میں پیدا ہونے والے واصف کے بارے میں کہا جائے کہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرز منافقت،
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
تو بالکل بجا ہو گا۔ واصف علی واصف کا شمار جدید دور کے بہت بڑے ادیبوں، شعراء اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے۔ طبیعت میں درویشی ملن کی وجہ سے آپکو صوفی کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد 1954 کو مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے باوجود سول سروس کو جوائن نہیں کیا بلکہ درس و تدریس کو پیشے کو طور پر اپنایا۔
واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ کی صوفیانہ شاعری کو معروف گلوکاروں نے اپنی آواز دی، اور اپنی گائیکی کو معتبر کیا۔ جن میں استاد نصرت فتح علی، عابدہ پروین اور استاد مہدی حسن جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
صوفی اور ناصح کے روپ میں عشق حقیقی کے راز سے مخلوق کو آگاہی دیتے حضرت واصف علی واصف 18 جنوری 1993 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔