(قذافی بٹ) شیخ رشید کا استعفی، ادھار کے کاغذ پر، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں جو کاغذ لہرایا وہ استعفی تھا یا کچھ اور معاملہ معمہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کل مال روڈ جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہاتھ میں پکڑے کاغذ کو لہرا لہرا کر جذباتی تقریر بھی کی۔ لیکن سب کو تجسس ہے کہ شیخ صاحب استعفی گھر سے لکھ کر لائے بھی تھے یا نہیں۔
کہنے والے تو یہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید احمد کی فرمائش پر انہیں اسٹیج پر کسی سے کاغذ مانگ کر دیا گیا، کہیں یہ وہی کاغذ تو نہیں جو شیخ صاحب نے لہرایا ۔
جلسے کے اختتام پر شیخ صاحب سے ایک صحافی نے استعفے کی تصویر بنانے کا سوال کیا جس پر شیخ صاحب نے ٹکا سا جواب دیا ابھی نہیں۔ صحافی منہ تکتا رہ گیا اور شیخ صاحب منہ پھیر کر بیٹھ گئے۔
اب شیخ رشید کے ہاتھ میں جو کاغذ تھا وہ استعفیٰ تھا یا صرف کورا ادھار کا کاغذ، اس پر سب کو تجسس ہے جس کو شیخ صاحب ہی دور کرسکتے ہیں دیکھتے ہیں کہ وہ یہ تجسس دور کرتے ہیں یا اس تجسس کو برقرار رکھتے ہیں۔
مزیدجاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں