سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راناثناءاللہ، وزیرخوراک بلال یاسین، وزیرصنعت شیخ علاؤالدین اور نعیم اختر بھابھہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں ادائیگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے صدارت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ایک ایک پائی کا حساب دلوائیں گے۔ کسی کسان کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی ویڈیو لنکس کے ذریعہ شرکت کی۔ تمام سرکاری افسران نے اجلاس میں گنے کی فروخت اور ادائیگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ میاں شہباز شریف نے ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران پر زور دیا اور کہا کہ کسانوں کو ایک ایک پائی ادا کی جائے۔