شہر میں بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے،  محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی 

شہر میں بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے،  محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)بادلوں نے سورج کو گھیر لیا ،شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ،صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں  سے سردی میں پھر اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی ظاہر کر دی گئی۔ شہر میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

  لاہور سمیت  مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خطرہ ہے۔