کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست،پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز بھی بول پڑے

کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست،پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق فاسٹ بالرمحمد آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم بہت عام سی ٹیم ہے، انہوں نے جو کھلاڑی لئے ہیں وہ ابھی تک اپنی کلاس شو نہیں کر سکے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا چھٹا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کو ایسا آغاز شائد پورے ٹورنامنٹ میں نا ملے، 4 وکٹیں شروع میں ہی مل گئی مگر مارٹن گپٹل میچ کراچی کے ہاتھ سے چھین کے لے گئے۔ کراچی پی ایس ایل میں پہلے میچ سے سٹرگل کر تا نظر آرہاہے۔

 حیدر علی اور شرجیل خان کو دیکھ کے ایسے لگتا ہے جیسے ان کو جلدی ہوتی ہے واپس جانے کی۔ کراچی کے پاس کوئی میچ فنشر  ہی نہیں ہے۔کپتان کی بہت بڑی زمہ داری ہوتی ہے جس طرح سرفراز نے کی وہ قابل تعریف ہے۔

 سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میچ میں عماد وسیم نے بہت زبردست بالنگ کی ، مگر  گپٹل نے شاندار اننگز کھیلی اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جتوا دیا۔ جس طرح 19ویں اوور میں اینڈریو ٹائے کو 4 چوکوں اور 3 چھکے لگا کر 30 رنز بٹور لئے وہ ہی ایک بہترین کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔کراچی کنگز کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں کو بہت کام کرنا پڑے گا۔

 سابق فاسٹ بالرمحمد آصف کا کہنا تھا کہ گپتل نے اپنی زندگی کی بیسٹ اننگز کھیلی اور کراچی کے بالرز نے بلکل اچھی بالنگ نہیں کی جبکہ کوئٹہ کے بالرز خاص تور پر حسنین نے بہت شاندار بالنگ کی۔کراچی کی ٹیم بہت عام سی ٹیم ہے، انہوں نے جو انٹرنیشنل کھلاڑی لئے ہیں وہ بھی ابھی تک اپنی کلاس شو نہیں کر سکے۔شعیب ملک کو میچ ختم کرنا چاہیئے تھا۔اگر میچ جیتنے ہیں تو ہر کھلاڑی کو زمہداری سے کھیلنا ہوگا اور میچ لے کے چلنا ہوگا۔

Bilal Arshad

Content Writer