ویب ڈیسک: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران مبینہ خودکش خاتون کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے مبینہ خودکش خاتون کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنی والی خاتون خود کش بمبار کی گرفتاری خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی ہے۔ مبینہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم BLF سے ہے۔ مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکورٹی فورسز تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ خاتون کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مبینہ خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔کوئٹہ: خاتوںن خودکش بمبار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔