ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ کے دوران غلط ہیلمٹ پہننا نسیم شاہ کو مہنگا پڑگیا

میچ کے دوران غلط ہیلمٹ پہننا نسیم شاہ کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: Naseem Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر نے بدھ کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے بجائے بنگلہ دیش  لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز کا ہیلمٹ پہن لیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کے 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیاتھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر