ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا پی ایس ایل 8 سے متعلق اہم فیصلہ

پی سی بی کا پی ایس ایل 8 سے متعلق اہم فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے باوجود پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی اور پی سی بی فرنچائزز کے مالکان کا کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملے کے بعد اجلاس ہوا۔ جس میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے واقعے کا براہ راست پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں۔

پی سی بی کے فیصلے کے بعد آج کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ اپنے وقت پر شروع ہو گا جبکہ دیگر ٹیمیں بھی اپنے شیڈول کے مطابق کراچی میں کھیلیں گی۔اجلاس میں کھلاڑیوں کو دی گئی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔