عمران خان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا

عمران خان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرانا ہوں گے۔ عدلیہ حکم دیتی ہے اور آگے سے ادارے کہتے ہیں کہ ہم عمل نہیں کراسکتے۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب عدلیہ ہی آئین پر عملدرآمد نہیں کرسکتی تو مطلب آئین ختم ہوگیا۔ اگر عدالتیں قانون پر عملدرآمد نہیں کرواسکتی تو اسے زیادہ ملک کی بربادی کیا ہوسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں آئین کو سامنے رکھ کر تحلیل کی تھی کیونکہ 90 دن کے اندر الیکشن کروانا لازمی ہے، 91 ویں دن نگراں حکومتیں غیر آئینی ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ واضح احکامات کے باجود الیکشن کمشنر اور گورنر آئین کے مطابق نہیں چل رہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن بے بسی کا ظہار کررہے ہیں کہ پیسے نہیں ہے کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آئین کی تشریح کررہی ہیں اور اس کے باوجود کوئی بھی ادارہ کہے کہ ہم تو تعاون نہیں کرسکتے تو اس کے بعد ملک کا قانون ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں اور زلزلے ملک تباہ نہیں کرتے، ملک اس وقت تباہ ہوتے ہیں کہ جب آئین پر عمل نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے رہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں یہ ملک نہیں چلا سکتی، یہ کہتے ہیں ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ کیا اس حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے مشکل فیصلے کیے؟ آئی ایم ایف نے ہمیں بھی کہا تھا قیمتیں بڑھاؤ، ان لوگوں نے ساری چیزیں مہنگی کرکے عوام کی کمر توڑ دی، حل یہ نہیں کہ مزید قرض لیتے جائیں ملکی دولت میں اضافہ کریں۔

جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ بدھ سے جیل بھرو تحریک کا لاہور سے آغاز کررہے ہیں۔ بڑے بڑے شہروں میں جیل بھریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریک سارے پاکستان میں جائے گی، یہ نہیں ہوسکتا جیل کے خوف سے ہر قسم کا ظلم کریں، یہ ہمیں جیل سے ڈرا رہے ہیں،ہم جیل بھردیں گے۔