ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں طوفان 'یونس' نے تباہی مچا دی

برطانیہ میں طوفان 'یونس' نے تباہی مچا دی
کیپشن: Eunice/Getty Images/BBC
سورس: Getty Images/BBC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں طوفان 'یونس' نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی اور کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔ اتنظامیہ نے لاکھوں افراد کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ہے۔

196 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والے طوفان کے نتیجے میں جہازوں کی پروازیں منسوخ، سینکڑوں سکول بند اور اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات میں ردوبدل کردی گئی ہے.

محکمہ موسمیات نے انگلینڈ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں نیشنل ییلو  وارننگ جاری کردی ہے اور دریاوں پر بڑے پلوں کو بھی ٹریفک کے بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیا۔ 

مغربی انگلینڈ اور جنوبی ویلز کے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی اور بعض علاقوں میں تناآور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ 

بی بی سی کے مطابق طوفان 'یونس' تین دہائیوں میں برطانیہ کا بدترین طوفان ہو سکتا ہے۔