روزانہ نہانا صحت کے لئے مفید ہے یا نقصان دہ؟ماہرین نے بتا دیا

Is daily bath useful for the health
کیپشن: Shower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر انسان تندرست زندگی گزارنا چاہتا ہے،عام تاثر پایا جاتا ہے کہ انسان کو روزانہ لازمی نہانا چاہیے،ماہرین نے بلاناغہ نہانے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک عام انسان کے روز کے معمول میں نہانا بھی شامل ہوتا ہے، کام پر جانے والے اکثر صبح سویرے نہاتے ہیں تاکہ پور دن اچھا گزرے جبکہ کچھ لوگ رات کو نہا کر سونے کو  ترجیح دیتے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ روزنہ نہانے سے انسان کو فائدے ہونے کے بجائے نقصان ہوتا ہے تاہم کچھ عضو کو باقاعدگی سے دھونا اچھا رہتا ہے، انسان کا روزانہ نہانا اس کی جلد کو خشک کردیتا ہے جبکہ جسم کی جلد پر قدرتی طور پر پیدا ہونے والا تیل بھی ختم ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق کچھ بیکٹیریا اچھے ہوتے ہیں جو کہ ہماری جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن روزانہ نہانے کی وجہ سے ان کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بغلوں سمیت پاؤں کو انگلیوں کو روزانہ کی بنیاد پر دھونا اچھا رہتا ہے کیونکہ یہاں پیدا ہونے والے جراثیم انسانی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں اور بدبو کے ساتھ ساتھ انفیکشن بھی کرسکتے ہیں۔