ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہمار ی سب سے بڑی غلطی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا تھا خیبر پختونخواکسی کو دوسری باری نہیں دیتا کے پی کے لوگوں نے ہمیں دوسری مرتبہ منتخب کیا ۔
عمران خان نےکہا کہ چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس چلا تو انہوں نے نہیں بچنا، اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں، آج عدالتیں آزاد ہیں۔ مریم صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ہر پلان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔شریف خاندان کو نہ صرف شکست ہو گی وہ سب جیل جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ جب تک زندہ ہوں کبھی انہیں این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس کرنے تک ان ڈاکو ؤں کے پیچھے جاؤں گا۔