ویب ڈیسک:پی ایس ایل 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں 8 ویں فتح اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پی ایس ایل میں کی دفاعی چیمپئن نے مقابلہ 117 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عمر اکمل 50 اور جیسن روئے 28 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ سلطانز کی طرف سے شاہنواز ڈہانی، آصف آفریدی اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا 246 رنز کا ہدف دیا ہے۔